29

بھارت نے پاکستان کے ساتھ سرحدوں پر ”آپریشن سدھرشن “ کا آغاز کر دیا, خبررساں ایجنسی نے دعویٰ کردیا

سرینگر (آن لائن) پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحد پر بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز نے امکانی دراندازی کو ٹالنے کے لئے مشقیں شروع کر دیں۔خبررساں ایجنسی آن لائن نے بھارتی میڈیا کے ذرائع کے حوالے سے کہا   ہے کہ جموں اور پنجاب میں پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر جدید ہتھیاروں اور مشینری سے لیس ہزاروں اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر دراندازوں سے نمٹنے کی خاطر باڈر سکیورٹی فورسز نے یکم جولائی سے آپریشن ” سدھرشن “ کے تحت مشقوں کا آغاز کیا۔ رپورٹ کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز اہلکاروں کو سہارا لے کر دراندازوں کو مار گرانے کی تربیت فراہم کی جا رہیہے۔ رپورٹ کے مطابق آپریشن میں ہزاروں کی تعداد میں فوجی اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بی ایس ایف کے ایک سینئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مشقوں کے دوران بی ایس ایف کے اہلکار کو دراندازی پر قابو پانے کے سلسلے میں نئی ترکیبیں فراہم کی جا رہی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں