25

بھارت کو ہرانے کیلئے کیا کرنا ہو گا؟ مایہ ناز سابق کیوی آل راﺅنڈر ڈینیل ویٹوری نے ٹیم کو مفید مشورہ دیدیا

مانچسٹر( نمائندہ خصوصی) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈینیل ویٹوری نے کہا ہے کہ اگر کیوی ٹیم میچ کے آغاز میں ہی بہترین کارکردگی دکھائی تو بھارت کو شکست دینا مشکل نہیں ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق کیوی ٹیم نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں آغاز تو کافی عمدہ کیا مگر آخری تین میچوں میں اس کی کارکردگی متاثر کن نہ رہی لیکن ان میچوں میں شکست کے باوجود بھی وہ بہتر رن ریٹ کی بدولت پاکستان کی جگہ سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہو گئی۔

ڈینیل ویٹوری کا کہنا ہے کہ سیمی فائنل میں بھارت کیخلاف پہلے 10 اوورز کا بہترین کھیل ان تین میچوں کی شکست کو پس پشت ڈال سکتا ہے۔ اگر نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بیٹ یا گیند کیساتھ بہترین آغاز کیا تو لگار شکست بھلائی جا سکتی ہے۔

انہوں نے مارٹن گپٹل کو سیمی فائنل کیلئے اہم کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس سے قبل بھی بہت مرتبہ ایسا کر چکے ہیں اور جتنا میں انہیں جانتا ہوں، یہ کہہ سکتا ہوں کہ وہ میچ کا پانسہ پلٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں اور اگر وہ کریز پر ٹھہر گئے تو جلد ہی کہانی بدل جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں