24

نیوزی لینڈ نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت لیا

مانچسٹر (نمائندہ خصوصی) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءکے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

میچ کیلئے بھارتی سکواڈ کی قیادت ویرات کوہلی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں مہندرا سنگھ دھونی، لوکیش راہول، روہت شرما، رشبھ پنت، ہردیک پانڈیا، رویندرا جدیجہ، بھوونیشور کمار، یوزویندرا چھاہل، جسپریت بمرا اور دنیش کارتھک شامل ہیں۔

کیوی ٹیم کی قیادت کین ولیم سن کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں مارٹن گپٹل، ہینرل نکولس، راس ٹیلر، ٹام لاتھم، جیمز نیشام، کولن ڈی گرینڈہوم، مچل سینٹنر، لوکی فرگوسن، میٹ ہینری اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں