22

ریاض کرکٹ لیگ کی نئی مینجمنٹ کمیٹی سال ۲۰۱۹-۲۰۲۰ کا اعلان کر دیا گیا

الریاض*(الریاض آصف رضا) ریاض کرکٹ لیگ کے پیٹرن ان چیف پرنس سلطان بن عبدالعزیز آل سعود کی طرف سال ۲۰۱۹-۲۰۲۰ کے لئے نئی مینجمنٹ کمیٹی کی منظوری دے دی گئی جس کے مطابق جواد الخلیفہ ڈپٹی پیٹرن ان چیف، سلمان الخلیفہ سی ای او، حنیف بابر صدر، آصف بٹ سینئر نائب صدر، عرفان صدیقی نائب صدر، محمد رئیس سی او او، عمر خالد رانا جنرل سیکرٹری، سید ادریس جوائنٹ سیکرٹری، سمیع اللہ پی آر او، ملک اکبر ٹیم کوآرڈینیٹر، طارق بٹ ایمپائرنگ کوآرڈینیٹر، رستم میڈیا کوآرڈینیٹر، اس کے علاوہ ایڈوائزری کونسل کے ممبران میں کریم خان صدر، فہد منیر سینئر ایڈوائزر، رانا عرفان تاج اور اور طارق مقبول سینیئر ایگزیکٹو ممبر مقرر کئے گئے۔ اس موقع پر ڈپٹی پیٹرن ان چیف جواد الخلیفہ اور صدر حنیف بابر کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ سعودی عرب میں فٹبال کی طرح کرکٹ کو بھی قومی سطح پر لایا جائے، اس سلسلے میں آر سی ایل مملکت میں مختلف کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کرتی رہتی ہے تاکہ نئے ٹیلنٹ کو ابھارا جا سکے اور کو انٹرنیشنل لیول پر لایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں