19

جرائم پیشہ افراد کیلئے میرے علاقے میں کوئی جگہ نہیں، وہ تھانہ راجہ رام کا علاقہ چھوڑ دیں یا پھر جرائم، خالد خان بلوچ

شجاع آباد(اظہر تاج قریشی)
جرائم پیشہ افراد کیلئے میرے علاقے میں کوئی جگہ نہیں، وہ تھانہ راجہ رام کا علاقہ چھوڑ دیں یا پھر جرائم، خالد خان بلوچ
تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل تعینات ہونے والے ایس ایچ او تھانہ راجہ رام خالد خان بلوچ نے نیشنل پریس کلب شجاع آباد کے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ جرائم پیشہ افراد کیلئے میرے علاقے میں کوئی جگہ نہیں، وہ تھانہ راجہ رام کا علاقہ چھوڑ دیں یا پھر جرائم چھوڑ دیں کیونکہ اپنے تھانے کے علاقے سے جرائم کا خاتمہ کرنا اور علاقے میں امن ومان کا قیام میری ترجیحات ہیں۔ خالد خان بلوچ نے مزید کہا کہ گشت کو موثر بنایا ہے جس سے جرائم کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔ منشیات فروشوں کے خلاف بہت جلد گرینڈ آپریشن شروع کیا جائیگا#

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں