17

شجاع آباد میو کالونی نزد اللہ والی مسجد کی گلی میں سیوریج کا نظام درہم برہم عوام سراپا احتجاج

شجاعباد۔۔اظہر تاج قریشی
شجاع آباد میو کالونی نزد اللہ والی مسجد کی گلی میں سیوریج کا نظام درہم برہم عوام سراپا احتجاج علاقہ مکینوں کا سانس لینا محال ہوگیا ہے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ کئی دن گزر گئے ہیں لیکن ابھی تک گلی میں صفائی کے لیے کوئی صفائی کا عملہ نہیں آیا ہے نمازی حضرات اور عوام سیوریج کے بدبودار پانی سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں علاقہ مکینوں کی اسسٹنٹ کمشنر عابدہ فرید سے درخواست ہے کہ آپ کی ہفتہ روزہ صفائی مہم میں میو کالونی نزد اللہ والی مسجد کی یہ گلی بھی شامل نہیں ہے کیا خدارا کاغذی کارروائی نا کی جائے اس گلی کو فوری صاف کیا جائے تاکہ عوام طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہونے سے بچ سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں