24

عمران خان نے اسد عمر کو ایک اور عہدہ دیدیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو قومی ترقیاتی کونسل کا رکن مقرر کر دیا ہے ۔ دنیا نیوز کے مطابق اسد عمر کو قومی ترقیاتی کونسل کا رکن مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے ، یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم نے قومی ترقیاتی کونسل کی منظوری دے کر ممبران کا اعلان گزشتہ ماہ جون میں کیا تھا جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی اس کونسل کے ممبر ہیں۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد بدل کیا تھا جس میں اسد عمر کا قلمدان بھی تبدیل کیا گیا لیکن انہوں نے کوئی اور وزارت لینے سے انکار کرتے ہوئے کابینہ سے استعفیٰ دیدیا تھا تاہم بعدازاں انہیں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا چیئرمین تعینات کیا گیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں