10

بھارت اور نیوزی لینڈ کا ادھورا میچ آج کتنے بجے شروع ہو گا؟ صحیح وقت جانئے

مانچسٹر (نمائندہ خصوصی) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءمیں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان 9 جولائی کو بارش کے باعث روکا جانے والا سیمی فائنل میچ آج مکمل کیا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو گا اور نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی اننگز وہیں سے شروع کرے گی جہاں گزشتہ روک دی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق 9 جولائی کو اولڈ ٹریفورڈ میں شروع ہونے والے پہلے سیمی فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کیخلاف بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور 47 ویں اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنا لئے تھے تاہم اس موقع پر بارش شروع ہو گئی جس کے باعث میچ روک دیا گیا جسے آج مکمل کیا جائے گا۔

نیوزی لینڈ کے راس ٹیلر اور ٹام لاتھم 23 گیندوں کیلئے بیٹنگ کرنے آئیں گے جس کے بعد 50 اوورز مکمل ہو جائیں گے اور پھر بھارتی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے ہدف کا تعاقب کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں