20

وزیر قانون و پارلیمانی امور آزاد کشمیر سردار فاروق احمد طاہر کے اعزاز میں عشائیہ

الریاض*(آصف رضا) پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب آزاد کشمیر کے صدر حاجی احسان دانش کی جانب سے جموں وکشمیر کے وزیر قانون و پارلیمانی امور سردار فاروق احمد طاہر کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، اعشائیے میں مسلم لیگ ن کے عہدیداران جس میں صدر مسلم لیگ ن الریاض ریجن رانا خالد،سینئر نائب صدر رانا خادم حسین ۔ سرپرست اعلی مسلم لیگ ن سعودی عرب چوہدری عبدالمجید ، نائب صدر محمود ڈوگرصاحب، چوہدری خادم حسین، رانا اشرف، سردار شعیب، میاں طارق جنید، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر راجہ یعقوب، جنید احمد عباسی، حافظ ارشد محمود، اجمل منہاس، رانا عظیم و دیگر مسلم لیگی عہدیداروں نے شرکت کی۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں سردار فاروق احمد طاہر نے پاکستان اور کشمیر کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوہے کہا کہ کشمیریوں کی بنیادی طور پر سوچ و فکر یہ ہوتی ہے کہ پاکستان میں سیاسی طور پر استحکام ہو، پاکستان میں اگر سیاسی طور پر استحکام ہو گا تو کشمیر میں بھی خوشحالی ہو گی اور کشمیر کا مسئلہ بہتر طریقے سے عالمی دنیا کے آگے پیش ہو سکے گا،
بجٹ میں عوام کیلئے کچھ نہیں، ضروریات زندگی اور اشیائے خورونوش مہنگی کردی گئیں، پانی،آٹا،چینی، دالیں، گوشت،شربت سکوائش، گھی اور کوکنگ آئل ، خشک دودھ پنیر، کولڈ ڈرنکس، سیمنٹ سمیت سب عوام کی پہنچ سے دور کردیاگیا، کاروباری طبقے کیلئے کچھ نہیں بہت سے کاروبار تباہ ہو جائیں گے۔اس وجہ آج پورے ملک میں ایک احتجاج کی صورت حال پیدا ہو رہی ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ سیاسی طور پر جو درجہ حرارت زیادہ ہو رہا ہے اس کی زمہ دار بھی موجودہ حکومت ہے ان کو چاہیے کہ تمام پارٹیوں کو ساتھ لیکر چلیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں