17

ایس پی سی آئی اے لاہور عثمان اعجاز باجوہ کو ڈی پی او لیہ ، ایس پی ہیڈ کوارٹر ز ٹریفک پنجاب جہانزیب نذیر کو ڈی پی او اوکاڑہ ڈی پی او اوکاڑہ اطہر اسماعیل کو سنٹرل پولیس آفس ایس پی سکیورٹی لاہور فیصل شہزاد کو ڈی پی او ننکانہ ڈی پی او ننکانہ محمد نوید کو سنٹرل پولیس آفس لاہور ، ایس ایس پی آپریشنز گوجرانوالہ ثاقب سلطان محمود کو ڈی پی او وہاڑی ڈی پی او وہاڑی مجیب الرحمن بگوی کو سنٹرل پولیس آفس لاہور ، ایس ایس پی آر آئی بی فیصل آباد سید حسنین حیدر کو ڈی پی او چنیوٹ ڈی پی او چنیوٹ محمد انور کھیتران کو ڈی پی او بہاولنگر ، ڈی پی او بہاولنگر عمارہ اطہر کو سنٹرل پولیس آفس لاہور رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں

شجاع آباد(اظہر تاج قریشی) (برائے زراعت)
ہمارے ملک کی معیشت میں کپاس کی فصل کا اہم کردار ہے،کپاس پر حملہ آور گلابی سنڈی کا بروقت تدارک کر کے فی ایکڑ پیداوار بڑھا نے کیلئے کاشتکار اور محکمہ زراعت اپنا کردار ادا کرے، ڈاکٹر عابدہ فرید
گوسپ پی بی روپس سے ہی گلابی سنڈی کا تدارک ممکن ہے،عوام اور کاشتکار ٹڈی دل کے حملے کی صورت میں محکمہ زراعت کو اطلاع دیں، رانا محمد عارف
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد ڈاکٹر عابدہ فرید نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت رانا محمد عارف کے ہمراہ شجاع آباد موضع بستی مٹھو غربی میں ملک کوثر حسین کھاکھی کے کپاس کے فارم پر گلابی سنڈی کے تدارک کیلئے گوسپ پی بی روپس لگانے کا معائنہ کیا اس موقع پر پی بی روپس لگانے کا عملی مشاہدہ کیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد ڈاکٹر عابدہ فریدنے کہا کہ کپاس کی فصل اس علاقے کی اہم فصل ہے اور ہمارے ملک کی معیشت میں اس فصل کا اہم کردار ہے لہٰذا کپاس کی فی ایکڑ پیداوار کو بڑھانے کیلئے کاشتکار اور محکمہ زراعت اپنا کلیدی کردار ادا کررہے ہیں اور کپاس پر حملہ آور کیڑوں خصوصاً گلابی سنڈی اور جڑی بوٹیوں کا بروقت تدارک کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ عملہ پیسٹ سکاﺅٹنگ میں کاشتکاروں کی رہنمائی کریں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت شجاع آباد رانا عارف نے بتایا کہ گوسپ پی بی روپس سے ہی گلابی سنڈی کا تدارک ممکن ہے۔ عوام اور کاشتکار ٹڈی دل کے حملے کے حوالے سے ہوشیار رہیں اور ٹڈی دل کے حملے کی صورت میں محکمہ زراعت کو اطلاع دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں