9

شدید گرمی کی وجہ سے بچوں میں ہیضہ کے مرض میں اضافہ ہورہا ہے، بچوں کو گرمی سے بچائیں اور ابلا ہوا پانی استعمال کریں، ڈاکٹر محمد بن مومن

شجاع آباد(اظہر تاج قریشی)
شدید گرمی کی وجہ سے بچوں میں ہیضہ کے مرض میں اضافہ ہورہا ہے، بچوں کو گرمی سے بچائیں اور ابلا ہوا پانی استعمال کریں، ڈاکٹر محمد بن مومن
تفصیلات کے مطابق معروف معالج ڈاکٹر محمد بن مومن نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ آج کل شدید گرمی کی وجہ بڑوں اور خاص طور پر بچوں میں ہیضے کے مرض میں اضافہ ہورہا ہے۔ اس مرض کا فوری علاج انتہائی ضروری ہے ورنہ یہ مرض جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ ڈاکٹر محمد بن مومن نے مزید کہاکہ بچوں کو گرمی سے بچائیں اور اگر مریض کو الٹیاں اور اسہال شروع ہو جائیں تو فوری طور پر ابلے ہوئے پانی میں نمکول ملا کر پلائیں اور کسی معالج کو چیک کرائیں۔ ایسے مریض کا فوری علاج انتہائی ضروری ہے#

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں