37

19-2018 میں ترسیلات زر میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا: اسٹیٹ بینک

بینک دولت پاکستان نے رپورٹ جاری کی جس میں بتایا گیا ہے کہ 19-2018 میں ترسیلات زر میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2018-19میں ترسیلات زرمیں10فیصداضافہ ریکارڈکیاگیا۔ رپورٹ کے مطابق 2018-19میں21ارب84کروڑ 15 لاکھ ڈالرز ڈالرزترسیلات زرہوئیں جبکہ 2017-18میں صرف19ارب91کروڑڈالرکی ترسیلات زرہوئیں تھی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق امریکاسےترسیلات زرکی شرح میں20فیصداضافہ ہوا، 2018-19میں صرف امریکاسے3.41بلین ڈالرترسیلات زر آئیں جبکہ برطانیہ سے آنے والی ترسیلاتِ زر میں بھی 18 فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی طور پر 3 ارب 41 کروڑ ڈالرز بھیجے گئے۔ مجموعی طور پر مالی سال 2019 کے دوران بیرونِ ملک میں مقیم پاکستانیوں نے 21841.50 ملین امریکی ڈالرز وطن بھیجے، رپورٹ کے مطابق صرف جون کے مہینے میں بھیجے جانے والی ترسیلات کی مالیت 1650.52 ملین ڈالر رہی جو مئی کے مقابلے میں 28.72 فیصد کم جبکہ جون 2018 کے مقابلے میں ایک فیصد زیادہ ہے۔ یاد رہے کہ 15 جون کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ مالی سال 2019ءکے پہلے گیارہ ماہ کے دوران بیرون دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے20.19 ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں