19

جعلی بینک اکاؤنٹس میں اہم پیشرفت، سندھ بینک کے صدر اور صدرسمٹ بینک گرفتار

(سجاد راجپوت) جعلی بینک اکاؤنٹس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، نیب نے سندھ بینک کے صدر طارق احسان اور صدرسمٹ بینک بلال شیخ کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے سندھ بینک کے صدر طارق احسان اور سمٹ بینک کے صدر بلال شیخ کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ ہیڈ کریڈٹ ڈویژن سید ندیم الطاف کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ بینک کے صدر طارق احسان کو کراچی سے اور صدر سمٹ بینک بلال شیخ کو لاہو ر سے گرفتار کیا گیا۔ بلال شیخ صدر سمٹ بینک پر الزام ہے کہ انہوں نے بے نامی کمپنیز کو ایک ارب 80 کروڑ کا فراڈ قرضہ دیا، بے نامی کمپنیاں اومنی گروپ کی تھیں اور ان کمپنیوں میں سرا کام اسٹاک اینڈ کیپیٹل ، پارک ویو اسٹاک اینڈ کیپیٹل اور ربی کون بلڈر اینڈ ڈویلپر شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں