26

آرمی چیف سے انڈونیشیا کے سفیر کی ملاقات،باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال

(سجاد راجپوت) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے انڈونیشیا کے سفیر نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انڈونیشیا کے سفیر نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی اور سیکیورٹی کے معاملات پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں دونوں ملکوں کے مابین دفاعی تعاون بڑھانے پر بھی گفتگو ہوئی، آئی ایس پی آر سے جاری بیان مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاکستان اور انڈونیشیا میں مضبوط تاریخی اور ثقافتی تعلقات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں