25

گیارہ سالہ بچہ بھکاری گروہ کے چنگل میں پھنس گیا

احمدپور شرقیہ/ بچہ بازیاب
احمدپور شرقیہ
گیارہ سالہ بچہ بھکاری گروہ کے چنگل میں پھنس گیا
احمدپور شرقیہ۔۔احمد پور کے رہائشی واپڈا ملازم منیر کے بیٹے کو بھکاری بھلا پھسلا کر گھوٹکی لے گے بچے کے لاپتہ ہونے پر والدین نے ایف آئی آر درج کروائی جس پر ڈی پی او بہاولپورامیر تیمور خان نے ڈی ایس پی رانا اکمل رسول کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی جس میں انسپکٹر ارشاد بخاری ایس ایچ او سٹی شبیر احمد ایس ایچ او ڈیرہ نواب لطیف احمد شامل تھے جنہوں نے انتھک محنت سے بچے کو گھوٹکی سندھ سے بازیاب کر لیا
احمدپور شرقیہ
ٹیم بزریعہ ٹرین بچے کو لے کر جب ڈیرہ نواب اسٹیشن پر اتری تو بچےکے والدین نے ڈی پی او بہاولپور سردار امیر تیمور خان کا اور ڈی ایس پی احمد پور شرقیہ کا شکریہ ادا کیا…
رپورٹ. دلشادعلی پاور پلس نیوز احمد پور شرقیہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں