21

”آج جیل میں نواز شریف نے مجھے سختی سے ہدایت کی ہے کہ ۔۔۔“مریم نواز نے بھی بڑا یوٹرن لے کر حیران کن وجہ بتا دی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) سابق وزیراعظم کی نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے آج والد نے اپنے کھانے سے متعلق احتجاج کرنے سے سختی سے منع کیا ہے اور وہ عام قیدیوں کو ملنے والا کھانا ہی کھا رہے ہے۔نواز شریف بتا رہے تھے کہ آلو اور پتلے سے شوربے کے ساتھ بڑی سی روٹی دی گئی ،باقی قیدی بھی یہ کھاتے ہیں مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں ،اس پر کوئی بات نہیں کرنی ۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی صحت سے متعلق موجودہ حکومت پر اعتماد نہیں ہے۔

نجی نیوز چینل ہم نیوز کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ مجھے نواز شریف کی صحت سے متعلق موجودہ حکومت پر بالکل اعتماد نہیں ہے اور حکومت ہمیں نواز شریف سے ملاقات بھی اجازت نہیں دی جا رہی۔نواز شریف کی طبیعت کچھ عرصے سے خراب ہے لیکن وہ اپنی صحت سے متعلق بات کرنے سے منع کرتے ہیں۔ پنجاب حکومت کی جانب سے نواز شریف کے لیے گھر کا کھانا بھی بند کر دیا گیا اور جیل کا کھانا دیا جا رہا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ ہمارے خلاف رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں کبھی جلسہ گاہ میں پانی چھوڑا جا رہا ہے اور کبھی دیگر رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں