28

پاکستان میں 5 جی انٹرنیٹ کے ٹرائل کی اجازت دیدی گئی

لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نے لائسنس یافتہ آپریٹرز کو پاکستان میں 5جی نیٹ ورک کے ٹرائل کا اختیار دے دیاہے ۔” ٹیک جوس “ نامی ویب سائٹ پر ایک آرٹیکل شائع ہواہے جس کے مطابق پاکستان میں انقلابی ٹیکنالوجی لاگو کرنے کیلئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے اور اس حوالے سے ضروری ہے کہ ماہرین کو اس کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں ۔ اس سلسلے میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور جی ایس ایم ایسوسی ایشن کے تعاون سے 5 جی نیٹ ورک پر دو روز پر مشتمل ٹریننگ ورک شاپ کا اسلام آباد میں انعقاد کیا گیا جو کہ تین اور 4 جولائی 2019 کو جاری رہی ۔اس ٹریننگ ورک شاپ کے دوران ٹیکنالوجی کی ترقی ، ارتقاءکے مراحل ، ٹیسٹ اور مختلف ممالک میں اس کی آزمائش پر غور کیا گیا ۔اس ورک شاپ میں 30 افراد نے شرکت کی جن میں غیر ملکی بھی شامل تھے اور یہ بھر پور طریقے سے کامیاب رہی ۔اس موقع پر پی ٹی اے کے چیئرمین میجر جنرل ریٹائرڈ عامر عظیم باجوہ نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ بطور ریگولیٹر پی ٹی اے کی بہت اہمیت ہے اور اس نے ہمیشہ نئے آئیڈیاز کی آمد کی حوصلہ افزائی کی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی لائسنس یافتہ آپریٹرز کو پاکستان بھر میں 5 جی کے ٹرائلز کیلئے سہولت فراہم کر رہی ہے ۔انہوں نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اب 5 جی نیٹ ورک سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑا ہے اور شہری زیادہ بینڈ ویڈتھ اور تیز ترین براڈ بینڈ خدمات کا مزہ اٹھا سکیں گے ۔ورکشاپ کے اختتام پر تمام شرکاءمیں خصوصی سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں