26

اگر موبائل فون پانی میں گر جائے تو اس کے بعد یہ غلطی ہر گز نہ کریں جو سب کرتے ہیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) موبائل فون پانی میں گر جائے تو کچھ ایسی غلطیاں ہیں جو ہم سب کرتے ہیں۔ اب ویب سائٹ gadgetsnow.com نے اپنی ایک رپورٹ میں یہ غلطیاں گنوا دی ہیں اور فون پانی میں گرنے کی صورت میں یہ غلطیاں کبھی نہ کرنے کی تاکید کی ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق فون پانی میں گر جائے تو لوگ اسے ہیئر ڈرائیر سے خشک کرنے کی کوشش کرتے ہیں اورفوری طور پر سم نکال دیتے ہیں۔ یہ سنگین غلطیاں ہیں کیونکہ ہیئر ڈرائیر سے فون کو خشک کرنا الٹا نقصان دہ ثابت ہوتا ہے اور سم نکالنے کی کوشش پانی کو فون کے اندر تک جانے کا راستہ دیتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اگر آپ کا فون پانی میں گر جانے تو اسے فوری طور پر بند کرکے ممکن ہو سکے تو بیٹری نکال دیں۔ کبھی بھی اسے استعمال نہ کریں اور نہ ہی اس میں ہیڈ فونز کی پن لگائیں کیونکہ اس سے شارٹ سرکٹ ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔اسی طرح والیم ، پاور اور دیگر بٹنوں کو بھی مت دبائیں۔ پانی نکالنے کی کوشش میں فون کو غیرضروری طور پر جھٹکے مت دیں۔ اس سے پانی باہر تو نکلے یا نہ نکلے لیکن مزید آگے سرکٹ تک ضرور پہنچ جاتا ہے۔ اگر آپ ایسے فون کو ٹیکنیشن کے پاس لے کر جاتے ہیں تو اسے لازمی بتائیں کہ فون پانی میں گرا ہے۔ ٹیکنیشن سے جھوٹ بولنا آپ کو مہنگا بھی پڑ سکتا ہے اور آپ کے فون کو مزید نقصان پہنچ سکتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں