29

فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے بعد ٹوئٹر بھی خرابی کا شکار ، 50 منٹ کی بندش کے بعد بحال

لاہور (نمائندہ خصوصی) گزشتہ کچھ عرصے سے فیس بک اور اس کی ذیلی سوشل میڈیا ویب سائٹس انسٹاگرام اور واٹس ایپ کو گاہے تکنیکی خرابی کا سامنا تھا لیکن جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پاکستان میں ٹوئٹر بھی بند ہوگیا جو تقریباً 50 منٹ تک بند رہنے کے بعد دوبارہ بحال ہوگیا۔

جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب 12 بجے کے بعد  سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر تکنیکی مسائل کا شکار ہو کر بند ہوگئی ۔ پاکستان کے علاوہ یہ ویب سائٹ کن ممالک میں بند ہوئی اس حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کو بھی تکنیکی مسائل کا سامنا رہا ہے ۔ جب یہ ویب سائٹس بند ہوتی تھیں تو سوشل میڈیا صارفین ٹوئٹر کا رخ کرتے تھے لیکن اب ٹوئٹر بھی انہی مسائل سے دوچار ہوگیا ہے۔

گزشتہ دنوں بھی ٹوئٹر کو اس وقت مسائل کا سامنا کڑنا پڑا تھا جب ان کی میسجز کی سروس متاثر ہوئی تھی۔ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب تقریباً 50 منٹ بند رہنے کے بعد ٹوئٹر کی سروسز بحال ہوگئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں