39

انٹربینک میں ڈالر41پیسے مزید مہنگا،سٹاک ایکس چینج میں بھی مندی

کراچی (نمائندہ خصوصی)انٹر بینک میں ڈالر 41 پیسے مزید مہنگاہو گیا جس پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت بڑھ کر 159 روپے 20 پیسے ہو گئی ،دوسری جانب کراچی سٹاک ایکس چینج میں مندی کا رحجان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی پرواز جاری ہے آج بھی انٹربینک میں ڈالر 41 پیسے مزید مہنگا ہو گیا،جس پر ڈالر کی انٹربینک قیمت 158 روپے 79 پیسے سے بڑھ کر 159 روپے 20 پیسے ہو گئی ،ادھر سٹاک ایکس چینج میں بھی کاروبار کے آغاز پر مندی دیکھی گئی ،سٹاک ایکس چینج میں 100 انڈیکس میں 334 پوائنٹس کمی واقع ہو گئی،کے ایس ای میں 100 انڈیکس 33 ہزار 338 پوائنٹس کی سطح پرٹریڈکر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں