37

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی شہر اور ملحقہ آبادی میں سیلابی پانی داخل ہو گیا

ڈیرہ اسماعیل خان
{اسدعباس پاورپلس نیوز}

ڈیرہ اسماعیل خان
ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی شہر اور ملحقہ آبادی میں سیلابی پانی داخل ہو گیا

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں پہاڑوں پر شدید بارشوں کے بعد بارشی پانی کلاچی اور مضافاتی علاقوں میں داخل ہوگیا جس سے کچے مکانوں اور دیواروں کو سخت نقصان پہنچا۔

اس دوران علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت علاقے میں بند باندھ کر سیلابی پانی کارخ موڑ دیا۔ اطلاعات کے مطابق کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہواتھا۔

واقعے کی اطلاع پر ڈی سی ڈیرہ، اے سی ڈیرہ و ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ آفیسر کو فوری طور پر ہسپتال میں ضروری اقدامات کرنے اور نقصانات سے بچاو کی ہدایات جاری کردی گئی۔ اس حوالے سے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں