8

بھارت نے چپکے سے اپنا خلائی مشن کیوں بند کردیا ؟حیران کن خبر آگئی

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ اور دیگر ترقی یافتہ ممالک کی دیکھا دیکھی بھارت بھی چاند پر مشن بھیجنے کی تگ و دو کر رہا ہے۔ انڈین خلائی ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے گزشتہ روز چندریان 2نامی مشن کو چاند پر روانہ کرنا تھا مگر آخری لمحات میں کسی تکنیکی خرابی کے باعث اس مشن کی روانگی ملتوی کر دی گئی جس سے بھارت کو دنیا کے سامنے ایک بار پھر سبکی اٹھانی پڑی۔ اس مشن کی روانگی کی کوریج کے لیے دنیا بھر کا میڈیا بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ضلع نیلور کے سری ہری کوٹہ کے مقام پر واقع ستیش دھون خلائی مرکز پر موجود تھا۔
دی گارڈین کے مطابق صحافی میڈیا گیلری میں بیٹھے چندریان 2کی روانگی کے لیے بے تاب تھے کہ اسی دوران ’اسرو‘ کی طرف سے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ایک ٹویٹ کے ذریعے اس مشن کو ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا گیا، جس پر وہاں بیٹھے صحافی دم بخود رہ گئے۔ اسرو کی ٹویٹ کے مطابق اس مشن کو گزشتہ روز 2بج کر 51منٹ پر روانہ ہونا تھا لیکن روانگی سے چند لمحے پہلے خلائی گاڑی میں تکنیکی خرابی محسوس کی گئی جس پر احتیاطی اقدام کے طور پر اس مشن کی روانگی ملتوی کر دی گئی۔ مشن کی روانگی کی آئندہ تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی صدر رام ناتھ کووند بھی اس موقع پر خلائی مرکز میں موجود تھے تاکہ اس مشن کو روانہ ہوتے دیکھ سکیں اور اپنے سائنسدانوں کی حوصلہ افزائی کر سکیں تاہم اسرو کے سائنسدان اس ایک ہزار کروڑ روپے سے زائد لاگت کے مشن کو مقررہ وقت پر روانہ ہی نہ کر سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں