25

اب آپ اپنے دماغ کو کمپیوٹر کے ساتھ کنیکٹ کر سکیں گے ،مگر کیسے اور اس کا فائدہ کیا ہو گا ؟جانئے

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹیسلا کے بانی ایلن مسکن بغیر ڈرائیور چلنے والی گاڑیاں بنانے اور خلائی سائنس سمیت کئی میدانوں میں کارہائے نمایاں انجام دے چکے ہیں اور اب انہوں نے اپنے ایک ایسے خفیہ منصوبے کے متعلق دنیا کو بتا دیا ہے کہ سن کر ہی آدمی دنگ رہ جائے۔ میل آن لائن کے مطابق ایلن مسک نے بتایا ہے کہ وہ انسانی دماغ کو ایک چِپ(Chip)کے ذریعے براہ راست کمپیوٹر کے ساتھ منسلک کرنا چاہتے ہیں اور اس خواہش کی تکمیل کے لیے ایک پراجیکٹ پر کام بھی کر رہے ہیں جس کا نام ’نیورالنک‘ (Neuralink) ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ سال تک وہ اس مقصد میں کامیاب ہو جائیں گے۔
سین فرانسسکو میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایلن مسکن کا کہنا تھا کہ ”میرے اس منصوبے کا بنیادی مقصدفالج اور دیگر دماغی بیماریوں کا علاج ممکن بنانا ہے۔ تاہم آگے چل کر ہم اس پراجیکٹ میں انسانی دماغ اور مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کے درمیان مقابلے کا بھی سدباب کریں گے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جس رفتار سے مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی ترقی کر رہی ہے، مجھے یقین ہے کہ ایک وقت آئے گا جب یہ ٹیکنالوجی انسان کو مات دے دے گی اور گھر میں انسان کی حیثیت پالتو بلی جیسی ہو کر رہ جائے گی۔ اس منصوبے میں ہم بال جیسے باریک سنسر بنائیں گے جنہیں انسانی دماغ کے اندر نصب کیا جا سکے گا۔ یہ سنسر ایک چِپ کے ساتھ منسلک ہوں گے جو دماغ کے اندر ہی رہے گی اور اس چِپ کے ذریعے بغیر تار کے انسانی دماغ کو کمپیوٹر سے منسلک کیا جائے گا۔ “

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں