36

پاکستان دنیا میں تنہا ہورہا تھا ہم نے اسے تعاون میں بدل دیا.حاجی محمد رفیق بٹ

اٹلی (نمائندہ خصوصی ) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت حاجی محمد رفیق بٹ نے پاور پلس نیوزکے نمائندے سےاظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف حکومت سے پہلے پاکستان کہاں تھا یہ جاننا ہوگا ، پاکستان دنیا میں تنہا ہورہا تھا ہم نے اسے تعاون میں بدل دیا ہم امریکہ اور یورپ کو سرمایہ کاری کیلئے دعوت دے رہے ہیں ، 5 سال سے پاکستان کا کوئی وزیر خارجہ نہ تھا،6 سال سے امریکہ میں آپ کیلئے لابنگ کرنے والا کوئی نہ تھا،امریکہ افغانستان میں فوجی جارحیت کے بجائے سیاسی سمجھوتے پر آگیا،افغانستان میں پاکستان مخالف جذبات پروان چڑھ رہے تھے،ہم دیانتداری سے آگے بڑھ رہے ہیں، دورہ امریکہ کے دوران جتنی دیانتداری اور خوداری سے پاکستان کا نقطہ نظر پیش کیا مجھے اس پر اطمینان ہے، اللہ کا شکر ہے کہ اس نے وزیراعظم عمران خان کو یہ موقع فراہم کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے برابری کی سطح پر بات کی ، لیٹے نہیں کچھ مانگا نہیں ، ہاتھ نہیں پھیلائے ۔رفیق بٹ نے کہاکہ میڈیا سنسر شپ نہ ہمارا ارادہ ہے اورنہ ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں