45

پی ٹی آئی عوامی پینل یونان کے زیر اہتمام خلقیدہ کے گائوں تیریدا میں کارنر میٹنگ کا اہتمام

ایتھنز (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف (عوامی پینل) یونان کے زیر اہتمام خلقیدہ کے گائوں کریادہ میں ایک کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان تحریک انصاف عوامی پینل یونان کے سینئر رہنمائوں سمیت خلقیدہ سے بانی عوامی پینل چوہدری قاری اسلم اور چوہدری قاری واصف گجر بھی شامل تھے۔ علاوہ ازیں ایتھنز سے چوہدری امین شامپور، چوہدری اشفاق بھاٹی، چوہدری اشتیاق بھاٹی، عبدالرحمان مانی، جاوید بلوچ، محمد رضوان، چوہدری وجاہت بابر، انعام الحق اور طاہر گجر بھی شامل تھے جبکہ انتظامیہ میںمحمد اشفاق گجر، محمد احسن گجر، محمد اویس گجر، محمد وقاص، رمضان گجر، بابا امجد، محمد گلفام، محمد عقیل جٹ، محمد محسن جٹ، محمد شعیب، خالد میو، شعیب ہنجرا، قاری اسلم گجر، واصف گجر، چوہدری زاہد گجر، عابد شاہ، خالد صاحب، محمد بلال اور محمد علی شامل تھے۔ اس کارنر میٹنگ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے پی ٹی آئی عوامی پینل میں شمولیت اختیار کر کے عوامی پینل کی بھرپور سپورٹ کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ عوامی پینل ہی صحیح معنوں میں نہ صرف یونان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی آواز بن سکتا ہے بلکہ دیارِ غیر میں صحیح پاکستان تحریک انصاف کے منشور کی بھرپور عکاسی بھی کر سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں