11

وہ ایئر پورٹ جس پر ڈاکوﺅں نے قبضہ کرلیا، کیا کچھ ساتھ لے گئے؟ جان کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں

برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) سڑکوں، دکانوں اور گھروں وغیرہ میں تو ڈکیتی کی واردات ہونے کے متعلق سنتے آئے تھے لیکن برازیل میں ایئرپورٹ پر ڈکیتی کی واردات ہو گئی جہاں مسلح ڈاکو ایئرپورٹ کارگو ٹرمینل میں گھس آئے اور اسلحے کے زور پر 4کروڑ ڈالر (تقریباً 6ارب 39کروڑ روپے) مالیت کا سونا لوٹ کر فرار ہو گئے۔ یہ واردات برازیلین شہر ساﺅ پولو کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہوئی۔

سی بی ای نیوز کے مطابق ڈاکو پولیس کی وردیاں پہن کر ایئرپورٹ میں داخل ہوئے اور کارگو ٹرمینل تک جا پہنچے۔ یہ سونا ساﺅپولو س نیویارک اور زیورخ بھیجا جانا تھا لیکن اس سے پہلے کہ اسے طیاروں میں لوڈ کیا جاتا، ڈاکو پہنچ گئے اور لوٹ کر چلتے بنے۔ ڈاکو اپنے ساتھ ایک ٹرک بھی لے کر آئے تھے۔ انہوں نے اسلحے کے زور پر ایئرپورٹ کے عملے کو ہی مجبور کیا کہ سونا اٹھا کر ٹرک میں لادیں۔ رپورٹ کے مطابق ڈکیتی کیے گئے سامان میں 1ہزار 650پاﺅنڈ سونا اور دیگر قیمتی دھاتیں شامل تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں