11

بھارت کشمیریوں‌کا قتل عام کررہا ہے اور عالمی برادری خاموش ہے ، آگے بڑھ کر بھارت کے مظالم روکنا ہوں گے ، اوآئی سی

ریاض : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی طرف سے جاری مظالم کے خلاف اوآئی سی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں پر تاریخ کے سب سے بڑے مظالم کررہاہے، عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے او آئی سی نے کہا کہ عالمی برادری کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ آگے بڑھ کر بھارتی مظالم روکے
مقبوضہ کشمیر میں‌بھارتی فوج کی طرف سے کیئے جانے والےمظالم کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے او آئی سی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یوسف بن احمد نے ٹویٹر کے ذریعے بھارتی حکومت تک اپنا پیغام پہنچا دیا ہے کہ بھارت کشمیر میں مظالم سے باز آجائے اور کشمیریوں کی نسل کشی بند کردے
اپنے پیغام میں سیکرٹری جنرل نے کہا کہ بھارت سویلین شہریوں پربمباری کررہاہے اور لائن آف کنڑول کے ساتھ ساتھ جنگ کا ماحول بنا رکھا ہے . بھارت سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کررہاہے.
سیکرٹری جنرل او آئی سی نے عالمی برادری خصوصاٙٙ اقوام متحدہ سے اپیل کی ہےکہ جتنی جلدی ممکن ہو سکے کشمیر کے معاملے پر اجلاس بلاکر اس معاملے کا پرامن حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کرنے کے اقدامات کرے اور سلامتی کونسل بھی اپنا کردار ادا کرے
سیکرٹری جنرل او آئی سی نے عالمی برادری کو جھنجھوڑتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں پر کلسٹر بمباری کررہا ہے اور کوئی اسے پوچھنے والا نہیں‌، سیکرٹری جنرل نے مزیدکہا کہ اگر بھارت کو نہ روکا گیا تو خطے میں خطر ناک صورت حال پیدا ہوسکتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں