15

کھڑاہونا بھاگنے سے بھی مشکل ہوتا ہے لیکن کیوں؟ جانئے

´نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) آپ نے دیکھا ہو گا کہ آپ گھنٹہ بھر چلتے رہیں تو تھکاوٹ نہیں ہو گی لیکن ایک جگہ چند منٹ کھڑے رہنا محال ہو جاتا ہے۔ ایسا کیوں ہوتا ہے؟ اب ایک ماہر ڈاکٹر نے اس کا جواب دے دیا ہے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق ڈاکٹر ڈیانی کوشیمون کا کہنا ہے کہ ”جو ایتھلیٹ گھنٹوں دوڑ سکتے ہیں وہ بھی چیکنگ کی قطار میں یا کسی اور جگہ پر چند منٹ کے لیے ایک جگہ کھڑے نہیں ہو سکتے اور بہت جلد تھک جاتے ہیں۔ اس کی وجہ ہمارا کھڑے ہونے کا انداز ہے۔ ہمارا جسم صرف ایک پوزیشن میں اپنے وزن کا دباﺅ برداشت کر سکتا ہے۔“

ڈاکٹر ڈیانی کا کہنا تھا کہ ”جب ہم کھڑے ہوتے ہیں تو ہم پرسکون حالت میں کھڑے ہوتے ہیں۔ ایک ٹانگ ڈھیلی چھوڑ دیتے ہیں، جس سے ہمارے جسم کے دباﺅ دوسرے پاﺅں پر بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے اور پاﺅں، گھنٹے یا نچلی کمر میں درد شروع ہو جاتا ہے۔ اسی طرح ہم کبھی ایسے انداز میں بھی کھڑے ہوتے ہیں کہ ایک کولہے پر زیادہ دباﺅ پڑتا ہے۔ ایسی تمام پوزیشنز جسم کے کسی نہ کسی حصے میں بہت جلد تکلیف کا سبب بن جاتی ہیں اور ہمارے لیے کھڑا ہونا محال ہو جاتا ہے۔ اگر آپ چوکس انداز میں دونوں پیروں پر کھڑے ہوں تو جسم کا وزن برابر رہے گا اور جوڑ درد نہیں کریں گے۔“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں