20

برائے مہربانی ٹرین میں پرفیوم نہ لگائیں، ملک میں لوگوں نے عجیب و غریب احتجاج شروع کردیا ؟ آخر کیوں؟ جانئے

ویانا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں چلنے والی میٹرو ٹرینوں میں انتظامیہ نے پرفیومز کا چھڑکاﺅ کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن شہریوں نے اس فیصلے کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ انہیں پرفیوم کے بغیر ہی سفر کرنا ہے

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق آسٹرین کیپیٹل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے شہر کے اندر چلنے والی 4ٹرینوں میں مختلف قسم کے پرفیومز وینٹی لیشن سسٹمز کے ذریعے چھڑکے اور مسافروں سے اس پر آن لائن موقف دینے کو کہا۔

رپورٹ کے مطابق 21ہزار لوگوں نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ انہیں کوئی بھی پرفیوم اچھا نہیں لگا اور انہیں بغیر پرفیوم والی ٹرینوں میں ہی سفر کرنا اچھا لگے گا۔ اس کے برعکس 16ہزار لوگوں نے اتھارٹی کے اس فیصلے کے حق میں ووٹ دیا اور کہا کہ اس منصوبے کو توسیع دیتے ہوئے شہر کی تمام ٹرینوں میں پرفیومز کا چھڑکاﺅ شروع کیا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ ویانا کی ٹرینوں کے اندر ہوا کا معیار بہتر بنانے کے لیے اس سے پہلے بھی کئی اہم اقدامات اٹھائے جا چکے ہیں، حتیٰ کہ ٹرینوں میں کھانے پینے پر بھی پابندی عائد کی جا چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں