29

چین سلامتی کونسل میں پاکستان کی مکمل حمایت کرے گا ، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین سلامتی کونسل میں پاکستانی کی قرداد کی مکمل حمایت کرے گا ، پاک چین دوستی آج بھی لازوال ہے۔

تفصیلات کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کرتا ہے ،چین پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گا، چین اور پاکستان کی وزارتیں اور مشنز آپس میں تعاون جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستی لازوال ہے جس پر جتنا بھی فخر کیا جائے کم ہے ،چینی وزیر خارجہ نے اتفاق کیاہے کہ بھارتی اقدامات یکطرفہ ہیں ، ان سے خطے کی سلامتی کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ چین کو بتایاہے کہ بھارت پلوامہ جیسی دوبارہ حرکت کرسکتا ہے ۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتا ہے تاکہ کشیدگی میں اضافہ نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سلامتی کونسل میں جانے کا فیصلہ کیاہے جس کی چین بھرپور حمایت کرے گا ، چین کا موقف پریس ریلیز کی صورت میں سامنے آجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں