28

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، آرمی چیف نے واضح کردیا

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی جبر کا ہتھکنڈا استعمال کررہا ہے ، ہم مقبوضہ کشمیر میں جبر کودبانے میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول کادورہ کیا ، باغ سیکٹر میں جوانوں کے ساتھ نماز عید ادا کی اور عید کادن گزار ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ حکومت نے کشمیر کے بحران کے حل کیلئے مختلف اقدامات کئے ہیں، مسئلہ کشمیر کا ہر ممکن طور پر حل چاہتے ہیں۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی جبر کا ہتھکنڈا استعمال کررہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ہمارے لئے ایسے ہی اہمیت رکھتاہے جیسے کہ ہماری امن کی خواہش ہے۔ ہم مقبوضہ کشمیر میں جبر کودبانے میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر کی صورتحال سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش کررہاہے ، بھارت عالمی بردار ی کی توجہ ایل او سی، پاکستان کی طرف موڑناچاہتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ہمارادین ہیں امن کا درس دیتاہے ، ہم سچ کے ساتھ کھڑے ہیں اور قربانیاں دیتے رہیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں