23

دنیا کے سب سے وزنی کرکٹر کا نام سامنے آگیا

لاہور (ویب ڈیسک) ویسٹ انڈین راہکیم کارنویل دنیا کے سب سے وزنی کرکٹر بن گئے۔ بھاری بھرکم جسامت نے کیربیئن آل راو¿نڈر کو انٹرنیشنل کرکٹ میں انٹری سے پہلے ہی مقبول بنا دیا۔پونے 7 فٹ قد اور 140 کلو وزن، دنیا کا سب سے وزنی کرکٹر 26 سالہ راہکیم کارنویل ویسٹ انڈین ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہو گئے۔ آل راو¿نڈر کارنویل جسامت سے کرکٹر نہیں ریسلر لگتے ہیں۔کیربیئنز لیگ سے شہرت پانے والے کارنویل پچپن فرسٹ کلاس میچز میں دو سو ساٹھ وکٹیں اڑانے کے ساتھ ساتھ دو ہزار سے زائد رنز بنا چکے ہیں۔راہکیم کارنویل بھارت کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرنے کے بعد دنیا کے وزنی ترین انٹرنیشنل کرکٹر بن جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں