75

دارالحکومت ریاض کے سفارت خانہ پاکستان میں یومِ آزادی اور یومِ یکجہتی کشمیر انتہائی جوش و خروش اور جذبے سے منایا گیا.

ریاض(آصف رضا) دارالحکومت ریاض کے سفارت خانہ پاکستان میں یومِ آزادی اور یومِ یکجہتی کشمیر انتہائی جوش و خروش اور جذبے سے منایا گیا.
قائم مقام سفیر پاکستان ڈاکٹر بلال احمد اور کشمیری بھائیوں نے مل کر پرچم کشائی کی.

سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں.
ڈاکٹر بلال احمد کا کہنا تھا کہ کشمریوں کی جدوجہد آذادی کے لیے ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی سفارتی ، اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے.
اس موقع پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔

پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے فضا گونج اٹھی

پرچم کشائ تقریب میں تینوں مسلح افواج کے اہلکاروں اور کمیونٹی سمیت غیر ملکی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں