28

اٹلی میں دو پاکستانی بھائی لاگو میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے

(رپورٹ وقاص) اٹلی میں دو پاکستانی بھائی لاگو میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے
اٹلی کے شہر بیرگامو کے نواح سے تعلق رکھنے والے دو پاکستانی بھائی تفریحی مقام لاگو دی ایزیو پر نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ۔ دونوں بھائی اپنی فیملی کے ہمراہ سیر و تفریح کے لیے ایزیو گئے تھے۔ ان دو بدقسمت بھائیوں کا تیسرا بھائی بھی ان کو بچانے کے لیے گیا تاہم تیراکی نہ آ نے کی وجہ سے خود بھی ڈوبتے ڈوبتے بچا۔ مقامی میڈیا کے مطابق ڈوبنے والوں کی عمریں 17اور 18 برس کی تھیں جبکہ تیسرے 19 سالہ بھائی کو ایک اطالوی وکیل نے ڈوبنے سے بچا لیا تھا۔ جاں بحق ہونے والے دونوں بھائیوں میں سے ایک کو بریشیا جبکہ دوسرے کو بیرگامو کے ہسپتالوں میں پہنچایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔ واقع جمعہ کی سہہ پہر کو پیش آیا۔ پاور پلس نیوز بلونیا ، اٹلی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں