6

لالیاں.. جعلی پیر کا جن نکالنے کے لیے چھ بچوں کی ماں پر تشدد ساجدہ بی بی کی حالت نازک ہونے پر ہسپتال منتقل

چنیوٹ(ملک صدیق حیدرمصطفاٸی)چنیوٹ میں تحصیل لالیاں کے چوک بازار کی رہائشی ذہنی مریضہ ساجدہ اپنے شوہرکے ہمراہ دم کروانے کے لیے تھانہ محمد والا کے علاقہ ترکھانوالا میں مقیم جعلی پیر عمر حیات کے پاس گئی تو اس نے اسے کہا کہ اس بی بی کو جنات نےقابو کر رکھا ہے اور اس کے جن نکالنے ہوں گے جس پر جعلی پیر نے ساجدہ پرڈنڈوں سے تشدد شروع کر دیا اور حالت غیر ہونے پر اسے چھوڑ کر فرار ہوگیا نازک حالت میں ریسکیو 1122 کے عملہ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لالیاں لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے تشدد کی تصدیق کر دی ساجدہ بی بی کے شوہر نے تھانہ محمد والا میں انصاف کے لیے درخواست دائر کر دی ہے زرائع کے مطابق ملزم کو گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دئیے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں