5

ڈالر مہنگا ہو گیا لیکن سٹاک مارکیٹ سے بڑی خوشخبری آ گئی

کراچی (نمائندہ خصوصی)انٹر بینک میں کاروبارکے آغاز میں ہی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے تاہم دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے گزشتہ روز کے بعد آج بھی خوشخبری آنے کا سلسلہ شروع ہو گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کا آغاز پر ہی ڈالر کی قدر میں 14 پیسے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد ڈالر 158 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان پیداہو گیاہے اور 100 انڈیکس نے 30 ہزار کی نفسیاتی حد واپس حاصل کر لی ہے ۔ گزشتہ روز 100 انڈیکس میں 7 سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا تو اور مارکیٹ 29 ہزار 562 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی جب آج صبح یہیں سے کاروبار کا آغاز ہو ا تو یک دم 445 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 30 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 30 ہزار آٹھ پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں