15

چوہدری شجاعت حسین کے بارے میں بے بنیاد خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔صفدر باغی

یورپ(نمائندہ اکرام الدین) پاکستان مسلم لیگ ق خیبر پختونخوا سنٹرل سنیئر نائب صدر محمد یوسف خان ہوتی ,جنرل سیکرٹری وجعی الزمان خان سابقہ صوبائی ہیلتھ منسٹر کے پی کے ,سنٹرل جوائنٹ سیکرٹری حیدر خان میٹھہ ،سابقہ ایڈشنل جنرل سیکرٹری ارباب میر افضل خان داؤد زئی، نائب صدر ڈسٹرکٹ پشاور ملک امجد علی جنرل سیکرٹری پشاور عزیز خان مہمند ،کاشف احمد ترکئی آف صوابی ،صدر ہری پور سید حامد علی شاہ ،ایم ایس ایف صدر ظفر خان و ترجمان صفدر خان باغی نے کہا کہ سابق وزیر اعظم و مرکزی سربراہ پاکستان مسلم لیگ ق محترم چوہدری شجاعت حسین صاحب جرمنی میں بالکل خیر و عافیت سے ہیں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مرکزی قائد و سابق وزیر اعظم جناب چوہدری شجاعت حسین صاحب کے بارے میں جو افواہیں گردش کرنے والی خبریں بے بیناد ہیں انہوں نے کہا کہ ان افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے ترجمان مسلم لیگ ق خیبر پختونخواہ صفدر خان باغی اور مرکزی سینئر نائب صدر محمد یوسف ہوتی نے پاور پلس نیوز کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ تمام اہل وطن پاکستانیوں سے دعاؤں کی درخواست ہے کہ اللّہ رب العالمین مرکزی قائد و سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کو صحت و تندرستی عطا فرمائے۔آمین ثمہ آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں