44

دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان ہو گیا ،اہم باولر کو ڈراپ کر دیا گیا

لاہور (نمائندہ خصوصی)دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان ہو گیا جس کے مطابق دو اہم کھلاڑی ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کے لیے سر فراز احمد کی کپتانی میں 15رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا جس میں اظہر علی ،فخر زمان ،امام الحق ،بابر اعظم ،شعیب ملک ،محمد حفیظ ،حارث سہیل ،فہیم اشرف ،شاداب خان ،محمد نواز ،محمد عامر ،حسن علی ،عامر یامین اور رومان رئیس شامل ہیں ۔واضح رہے کہ اہم سریز کے لیے عماد وسیم کو شامل نہیں کیا گیا اور ان کی جگہ محمد نواز کو موقع دیا گیا ہے ۔دوسری جانب فاسٹ باولر جنید خان بھی انجری کے باعث ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے اور ان کی جگہ عامر یامین کو موقع دیا جا رہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں