18

سیلینا احمد کی کشمیر میں جاری مظالم کی شدید مذمت

یورپ(نمائندہ اکرام الدین) پاکستانی نژاد جرمن سیٹیزین ریاض احمد اور انکی اہلیہ جرمن مسلم سیلینا احمد نے کہا کہ کشمیر میں جاری قتل عام ونسل کشی کی پر زور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور مودی سرکار کشمیری عوام پر جاری مظالم بند کرے کئی سالوں سے کشمیری عوام کی نسل کشی جاری ہے جو پوری دنیا کی انسانیت کیلئے شرم کی بات ہے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظمیوں کی خاموشی افسوس ناک ہے کشمیر میں انسانیت کے قتل عام و نسل کشی کے خلاف امت مسلمہ کا متحد ہونا ضروری ہے کشمیر ایک مسلم ملک ہے کشمیری عوام کا ساتھ دینا ہم سب کا فرض اور زمہ داری ہے ہندوستان اور مودی سرکار انسانیت کے دشمن ہے ایسے دشمن ممالک کو عبرت ناک سزا دینی چاہئے پاکستانی نژاد جرمن سیٹیزین ریاض احمد اور انکی اہلیہ سیلینا احمد نے پاور پلس نیوز کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور پوری پاکستانی قوم کی کشمیر عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہونا امت مسلمہ کیلئے فخر کی بات ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کشمیری عوام کے حق کیلئے کوشاں ہے جو ہمارے لئے باعث فخر ہے اللہ تعالی عمران خان اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو کشمیر کی آزادی کیلئے توفیق عطا کرے تا کہ کشمیری عوام ہندوستان کی غلامی سے آزاد ہو سکے۔انہوں نے مذید کہا کہ پاکستان، ترکی، سعودی عرب،ایران اور دیگر مسلم ممالک سے پر زور مطالبہ ہے کہ کشمیر میں جاری قتل عام ونسل کشی کے خلاف آواز اٹھائیں تا کہ کشمیر مین جاری قتل عام ونسل کشی بند ہو سکے اور ہندوستان کا دہشت گرد چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب سکے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد کشمیر اور کشمیری عوام ہندوستان کی غلامی سے آزاد ہوگا اللہ تعالی کشمیری عوام کو فتح نصیب کریں تا کہ کشمیر کے مظلوم عوام سکون کی زندگی گزار سکے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں