12

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات افتخار چوہدری کے اعزاز میں کشمیر کیمونٹی کے اراکین کی جانب سے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔

جدہ (بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات افتخار چوہدری کے اعزاز میں کشمیر کیمونٹی کے اراکین کی جانب سے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات افتخار چوہدری جو اپنا سعودی عرب کا ایک ماہ کا دورہ مکمل کر کے اگلے ہفتے پاکستان واپس روانہ ہو رہے ہیں ان کے اعزاز مین کشمیر کمیونٹی سعودی عرب کے سینئر رہنما چودھری خورشید متیال کی جانب سے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب کی صدارت کشمیر کمیٹئ کے صدرسردار اشفاق خان نے کی جو #جموں_کشمیر مسلم کانفرنس سعودی عرب کے صدر ہیں۔ تقریب میں آزاد جموں کشمیر پیپلز یوتھ ونگ کے سینئر نائب صدر خالد گجر، نوجوان سماجی رہنما حیدر علی ،عبداللہ، قاسم خان، تحریک انصاف کے سعودی عرب ویسٹرن ریجن کے سابقہ سیکٹری جنرل انجم اقبال وڑائیچ، محمد اقبال ،احمد بشیر، پاک میڈیا گروپ سے نور الحسن گجر کے علاوہ دیگر نے شرکت کی ۔
تقریب میں جموں کشمیر اخبار کے مالک اور ایڈیٹر عامر محبوب کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔ تقریب آ سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر افتخار نے اپنے کہا کہ کشمیری ہمارے جسم کا حصہ ہیں ہمیں ان کی شام الم کے خاتمے کے لئے میدان عمل میں آنا ہو گا کشمیریوں نے اپنے خون سے تاریخ لکھی ہے اور بھارتی مظالم کے ہزار رنگ بھی ان کی جد وجہد کو ختم نہیں کر سکتے خورشید متیال نے اپنے خطاب میں کہا کہ #کشمیر کے فیصلے #کشمیر میں ہونے چاہئیے اور بیرسٹر سلطان محمود کی قیادت می تنظیم کھڑی ہونا چاہئے تھی جس کے جواب میں انجینئر افتخار چودھری نے زور دے کر کہا پاکستان تحریک انصاف بیریسٹر صاحب کی جد وجہد کو سے بخوبی آگاہ ہے انہیں بھرپور عزت دی گئی ہے البتہ اپ کے کہنے پر اپ کی اواز اگے پہنچا دی جائے گی ۔ اجلاس میں مقررین نے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی فضائی حدود مکمل طور پر بھارت کے لئے بند کی جائیں۔ سردار اشفاق نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہم پاکستان کے شکر گزار ہیں جو ہماری مدد کے لئے دنیا میں ہمارا کیس لڑ رہا ہے انہوں نے مرحوم سردار عبدالقیوم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ طاقت پکڑ چکا ہے نوجوان حیدر علی نے اپنے پرجوش خطاب میں وزیر اعظم عمران خان کی جرات مندانہ قیادت کو خراج تحسین پیش کیا ۔ مقررین نے انجینئر افتخار کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا، ہزارے وال لیڈر اقبال نے کہا وقت آ گیا ہے بچہ بچہ جہاد کے لئے تیار رہے۔انجم اقبال وڑائیچ نے کہا پاک فوج اور ہم ایک ہیں اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ جنرل باجوہ اور عمران خان میں دراڑ ڈال سکتا ہے تو اس کی بھول ہے۔ پاک میڈیا گروپ سے نورالحسن گجر نے کہا کے ہم کشمیر میں جاری بھارتی دہشت گردی اور صحافیوں کی شہادت جو بے گناہ مظلوم کی آواز بلند کرنے پر شہد کیے گئے ہیں ہم ان کی مزاحمت کرتے ہیں عالمی برادری اس کا نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر فوری حل کیا جایے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں