16

محمد یوسف ہوتی کی ایئر چیف مارشل مجاہد انور سے ملاقات

یورپ(نمائندہ اکرام الدین) پاکستان مسلم لیگ ق کے سینٹرل سینئر نائب صدر محمد یوسف ہوتی کی ایئر چیف مارشل محمد انور سے اسلام آباد میں ملاقات تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مسلم لیگ ق کے سینٹرل سینئر نائب صدر محمد یوسف ہوتی کی پاکستان کے ایئر چیف مارشل مجاہد انور سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ملاقات میں کشمیر میں جاری قتل عام ونسل کشی پر بات چیت ہوئی اس موقع پر پاکستان میں مقیم امریکی میجر جنرل آدام آر سیلویئرز بھی موجود تھے محمد یوسف ہوتی کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کیوں ہو رہے ہے عالمی برادری کشمیری عوام کی قتل عام سے کیوں بے خبر ہیں عالمی برادری کشمیر میں جاری قتل عام ونسل کشی کے خلاف آواز اٹھائیں تا کہ ہندوستان کی طرف سے کشمیر عوام پر جاری مظالم بند ہو سکے اس موقع پر پاکستان ایئر چیف مارشل مجاہد انور نے کہا کہ افواج پاکستان، نیوی، حکومت، اور پاکستانی عوام کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہے اور رہنگے ایئر چیف مارشل مجاہد انور نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کا وقت آچکا ہے بہت جلد کشمیر ہندوستان کی غلامی سے آزاد ہوگا اس موقع پر پاکستان میں مقیم امریکی میجر جنرل آدام آر سیلویئرز نے کہا کہ ہندوستان اور مودی سرکار انسانیت کی دشمن ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کیلئے امریکہ پاکستان کے ساتھ ہے اور رہے گا کیونکہ ہم انسانیت کیلئے لڑ رہے ہیں امریکی میجر جنرل آدام آر سیلویئرز نے یقین دہانی کرائی کہ بہت جلد کشمیر پاکستان بنے گا اس موقع پر محمد یوسف ہوتی نے پاور پلس نیوز کے نمائندے گفتگو کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ عالم اسلام سے پیغام ہے کہ کشمیر میں بے گناہ اور بے دردی سے قتل عام کے خلاف محتد ہو جائے تا کہ کشمیر عوام ہندوستان کی غلامی سے آزاد ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں