17

صحافی مرزا وسیم بیگ کے قتل کی شدید مذمت۔اکرام الدین

یورپ(پاور پلس نیوز ڈسک) صحافی اکرام الدین نے کہا کہ سرائے عالمگیر سے تعلق رکھنے والے 92 نیوز چینل کے رپورٹر معروف سینئر صحافی مرزا وسیم بیگ کےقتل کی شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے روز بروز صحافییوں کے قتل عام میں اضافہ ہو رہا ہے جو حکومت وقت کیلئے سوالیہ نشان ہے صحافی ریاست کا چوتھا ستون ہے لیکن آج صحافی حضرات سچ لکھنے اور سچ بولنے کی وجہ سے قتل کیےجاتے ہے جو بہت افسوس کی بات ہے صحافی ملک و قوم کا سرمایہ ہے پاور پلس نیوز کے نمائندے اکرام الدین نے یورپی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت وقت سے مطالبہ ہے کہ 92 نیوز چینل کے رپورٹر معروف صحافی مرزا وسیم بیگ کے بے دردی سے قتل میں ملوث ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کرے اور صحافیوں کے قتل عام میں ملوث دہشت گردوں کو کھڑی سے کھڑی سزا دیں اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں حکومت وقت اہم کردار ادا کریں تا کہ صحافیوں کا جاری قتل عام بند ہو سکے انہوں نے مذید کہا کہ صحافیوں کو بھی چاہیے کہ بین الاقوامی اعلی صحافتی تنظیم جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ آرگنائزیشن کے ساتھ متحد ہو کر ملک بھر کے صحافیوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھائیں تا کہ صحافیوں کو درپیش مسائل حل ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں