تونسہ انتظامیہ کی غفلت کی انتہا، شہر گندگی کا ڈھیر بن گیا ملتان روڈ اڈا بمب موڑ پر کیلے سے بھرا ٹرک الٹ گیا ا تونسہ شریف۔ محلہ جتاں والا کے نزدیک نماز پڑھ کر واپس آنے والے شہری محمد نعمان ولد محمد رفیق پر نقاب لگا کر نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے سے حملہ کر دیا۔ شہری کو جسم پر کٹ لگائے راجن پور کراچی میں گھر میں کام کرنے والی نوعمر ملازمہ فضیہ یٰسین سولنگی کا قتل وہاڑی کی تحصیل بورےوالا تھانہ ساہوکا کے علاقہ دیوان صاحب میں تحریک لبیک پاکستان کے سابق امیدوار قومی اسمبلی دیوان پیر غلام فرید ساجد پر قاتلانہ حملہ ہارون آباد مرکزی انجمن تاجران کا اجلاس ننکانہ صاحب:آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق ڈی پی او ننکانہ فیصل شہزاد نے ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں پولیس دربار لگایا ۔ترجمان ننکانہ پولیس لیگل /ہیڈ کوارٹرز افتخار ڈی ایس پی حسین دیو کو بیٹے کی پیدائش پر دوست احباب کی مبارکباد شجاع آباد بھٹہ مزدور کا پانچ سالہ بیٹا ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر جاں ڈپٹی کمشنر خوشاب محترمہ مسرت جبین صاحبہ نے ڈسٹرک ہیلتھ کواٹر ہسپتال خوشاب بمقام جوہرآباد میں ایڈز علاج گاہ کا افتتاح کر دیا
5

اہلیہ فاطمہ سہیل کا خلع لینے کا فیصلہ، اداکار محسن عباس حیدر نے بیان جاری کر تے ہوئے بیوی پر سنگین ترین الزام لگا دیا ، ہر کوئی حیران

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)گلوکار و اداکار محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے شوہر سے خلع لینے کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا ہے جس پر اب محسن عباس بھی میدان میں آ گئے ہیں اور انہوں نے پیغام جاری کرتے ہوئے بیوی پر سنگین الزام عائد کر دیاہے ۔

محسن عباس حیدر نے انسٹا گرام پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ” اللہ کا شکر ہے کہ آخر کار سو کر اٹھا تو خلع کی اطمینان بخش خبر ملی، چار سال سے جس ٹارچر سے گزر رہا تھا وہ اختتام کو پہنچا ، اب مجھے ایک جھوٹی اور ناجائز تعلقات رکھنے والی خاتون کے ساتھ زندگی نہیں گزارنی پڑے گی ، اگر ثبوت مانگے گئے توعدالت میں پیش کیے جائیں گے ۔محسن عباس حیدر کا کہناتھا کہ اسے پارٹیوں میں جانا پسند تھا اور میرے خاندان کے بچوں کو بتاتی تھی کہ وہ کس طرح کی منشیات استعمال کرتی ہے ، ایک خاتون میری زندگی میں آئی اور اس نے اسے بکھیر کر رکھ دیا ،میں ان چارسالوں پر کتاب لکھ سکتا ہوں جو میں نے اس طرح کی خاتون اور اس کی عجیب و غریب فیملی کے ساتھ گزارے ، وہ میرا زندگی کا سب سے برا فیصلہ تھا ، میں نے یہ پہلے کبھی نہیں کہا کیونکہ وہ میرے نکاح میں تھی لیکن وہ مسلسل مختلف فورمز پر میری اور میرے خاندان کی تضحیک کرتی رہی ، اس لیے میں نے اب بولنے کا فیصلہ کیا ہے،اللہ کے ہر کام میں کوئی نہ کوئی مصلحت چھپی ہوتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں