4

کراچی: سرمایہ کاری کے نام پر عاطف بنٹی کروڑوں کا چونا لگا کر فرار

کراچی: (پاور پلس) مرید عباس کے قاتل عاطف زمان کے بعد ایک اور عاطف سامنے آگیا، ملیر کینٹ کا بنٹی سرمایہ کاروں کو کروڑوں کا چونا لگا کر بیرون ملک فرار ہو گیا۔

عاطف عرف بنٹی نے ڈبل شاہ طرز کا فراڈ کیا، عاطف عرف بنٹی نے سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کے نام پر لوٹ مار کی، بنٹی کی رائل سکیورٹی کے نام سے سکیورٹی ایجنسی کا انکشاف ہوا، ملزم عاطف بنٹی نے غیر ملکی شہری اور سرکاری ملازمین کو نشانہ بنایا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف ملیر کینٹ تھانے میں مقدمہ درج کر کے ساتھی رضوان کو شامل تفتیش کرلیا۔ ملزم عاطف بنٹی کی اہم شخصیات کے ساتھ
تصاویر بھی تفتیشی اداروں نے حاصل کرلیں۔
رپورٹ غلام قادر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں