4

گورنمنٹ آر آئی پوسٹ گریجویٹ کالج ھارون آباد میں تبادلہ کے بعد پروفیسر ڈاکٹر عرفان مصطفے نے وائس پرنسپل کا عہدہ سنبھال لیا

ڈاکٹر عرفان مصطفے زوالوجی کے شعبہ میں ملک کے مایہ ناز سائنس دان ہیں ۔ آپ نے زوالوجی میں پی ایچ ڈی بعد بارہ سال تک سرگودھا یونیورسٹی میں تد ریس کے فرائض انجام دیئے ۔ 2015 میں محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب میں ایسوسی ایٹ پروفیسر سلیکٹ ہوے اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں فرائض منصبی انجام دیتے رھے ۔ آپ نے پی ایچ ڈی کے بعد تحقیقی کام جاری رکھا اور ملکی اور غیر ملکی تحقیقی جرائد میں آپ کے 70 کے قریب تحقیقی مقامات شائع ہو چکے ہیں ۔ دوران تحقیق آپ نے بین الاقوامی ماہرین کی شراکت میں تحقیق کے اعلی معیارات کو قائم رکھا اور آپ کو قابل فخر علمی اعزازات سے نوازا گیا ۔ لا تعداد طلباء نے اپنے ایم فل اور دیگر تحقیقی مقالات آپکی زیر نگرانی مکمل کیئے ۔
پرنسپل شاہد رشید نے نے بہت مسرت کا اظہار کرتے ھوئے کہا کہ ڈاکٹر عرفان مصطفے اسی ادارے کے سابقہ طالب علم ہیں اور اب ہماری خوش قسمتی ھے کہ انھیں اپنی مادر علمی اور اس شہر کے طلباء کی خدمت کا موقع ملے گا ۔ کالج اساتذہ نے ڈاکٹر عرفان مصطفے کی آمد کو ایک قابل فخر اضافہ قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر صاحب کی علمی حیثیت کے باعث ادارے کے وقار اور علمی مرتبے میں اضافہ ھو گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں