4

گگو منڈی گرلز کالج برائے خواتین 187 ای بی کے اردگرد گندگی کے ڈھیر سیکورٹی کے ناقص انتظامات

خبر شامل کرتے ھیں گگو منڈی سے رانا ابراھیم گوھر کی اس رپورٹ میں ** گگو منڈی گرلز کالج برائے خواتین 187 ای بی کے اردگرد گندگی کے ڈھیر سیکورٹی کے ناقص انتظامات کالج آنے والی بچیوں اور ٹیچر کی صحت اور زندگیاں داو پر لگ گیئں وزیر اعلی پنجاب کا فوری نوٹس لینے کی اپیل ۔ تفصیلات کے مطابق گگو منڈی گرلز کالج برائے خواتین 187 ای بی کے اردگرد کوڑے کچرے کے ڈھیر لگ گئے ھیں سارے گاوں کا کوڑا کچرا کالج کے سائیدوں پر پھینک دیا جاتا ھے کالج ھذا کی سیکورٹی کے بھی مناسب انتظامات نہیں ھیں مین گیٹ پر بیرئر کے لئے ایک بانس لگا ھوا ھے گندگی کے ڈھیروں اور سیکورٹی کے مناسب انتظامات نہ ھونے سے سکول میں زیر تعلیم بچیوں اور استاتذہ کی صحت اور زندگی داو پر لگی ھوئی ھے طالبات کا کہنا ھے کہ اس ماحول میں ھمارے لئے تعلیم کا حصول انتہائی مشکل ھے شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں