27

اب کی بار بھارت سے تمام حساب چکتا کریں گے صرف کشمیر ہی آزاد نہیں ہو گا بھارت کے بھی ٹکڑے ٹکڑے کریں گے

اب کی بار بھارت سے تمام حساب چکتا کریں گے صرف کشمیر ہی آزاد نہیں ہو گا بھارت کے بھی ٹکڑے ٹکڑے کریں گے :- رانا محمد عمران
پاکستان کا بچہ بچہ وطن کا دفاع کرنا بھی جانتا ہے اور بھارتی عزائم خاک میں ملانا بھی جانتا ہے :- رائو تسلیم راجپوت
مورو رپورٹ تیمور احمد راجپوت 03002370637
راجپوت نظریاتی سنگت ویلفیئر ایسوسیئیشن پاکستان تعلقہ مورو کے سرپرست اعلی رانا محمد عمران راجپوت جوائنٹ جنرل سیکرٹری رائو تسلیم راجپوت نے یوم دفاع و یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاک فوج کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری شہ رگ پر بھارت کی دہشت گردی برداشت سے باہر ہوگئی ریاست اجازت دے سربکف قوم بھارت کے وجود کو مٹانے کے لئے تیار ہے کیونکہ بہترین حملہ ہی کسی بھی ریاست کا مضبوط دفاع ہوتا ہے۔ ہمارے پاس جنگی ہتھیاروں سمیت ایمانی قوت اور جذبہ جہاد سے سرشار قوم ہے جو ہندوستان کے پاس نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پریس کلب رجسٹرڈ مورو کی آفیس کے آگے زیر اہتمام یوم دفاع و یکجہتی کشمیر کانفرنس میں شریک سیکڑوں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس میں حب الوطن شہریوں نے پاکستان اور کشمیر کے پرچم اٹھائے پرجوش انداز میں شرکت کی، کانفرنس کے دوران کشمیر بنے گا پاکستان اور کشمیریوں رشتہ لا الہ الااللہ کے فلگ شگاف نعروں کی صدائیں بلند ہوتی رہیں۔ راجپوت نظریاتی سنگت ویلفیئر ایسوسیئیشن پاکستان تعلقہ مورو کے صدر رانا محمد عمران اور جوائنٹ جنرل سیکریٹری رائو تسلیم راجپوت نے اپنے خطاب میں کہا کہ اب کی بار بھارت سے ہم تمام حساب چکتا کریں گے صرف کشمیر ہی آزاد نہیں ہو گا بلکہ ہم بھارت کے بھی ٹکڑے ٹکڑے کریں گے کیوں۔کہ پاکستان کا بچہ بوڑھا نوجوان اپنے وطن عزیز پاکستان کا دفاع کرنا اچھے طریقے سے جانتا ہے اور بھارت ناپاک عزائم خاک میں ملانا بھی اچھی طرح جانتا ہے بھارتی سرکار کشمیریوں کی قتل وغارت کرنے میں پوری دنیا پر عیاں ہوگیا ہے دنیا جان چکی کہ کشمیریوں پر ظالمانہ تشدد کی تمام تر پالیسیوں و اقدام کے باوجود بھارت ان کی تحریک آزادی کی جدوجہد ختم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکا ہے اس لئیے اب بھارت نے کشمیریوں کی نسل کشی کی منصوبہ بندی کرلی ہے اب وقت آگیا ہے کہ ریاست پاکستان اجازت دے کہ بھارت پر پوری قوم حملہ آور ہوجائے کیونکہ پوری قوم سر پر کفن باندھ چکی ہے اور جذبہ جہاد سے سرشار قوم دنیا کے نقشے سے بھارت کو مٹانے کے لئیے تیار ہے۔ رائو تیمور احمد راجپوت نے کہا کہ آزمائی ہوئی بات ہے کہ بہترین حملہ ہی مضبوط دفاع ہوا کرتا ہے۔ اس موقع پر نیشنل پریس کلب رجسٹرڈ کے صدر علی شیر ڈیپر ہیڈس آرگنائیزیشن نوشہروفیروز کے صدر اظھر علی میمن اور راجپوت نظریاتی سنگت ویلفیئر ایسوسیئیشن کے رہنمائوں کارکنوں اور عہدیداروں نے بھرپور شرکت کی مسجد بلال حبشی رض کے موذن مفتی محمد عمران راجپوت نے ملک و قوم کے لئیے باالخصوص کشمیریوں کے حق میں دعا کرائی اور بھارت کو بدترین بد دعائیں دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں