17

الہ آباد ستمبر یوم دفاع ،شہداء خاطر قربانیاں دینے والے شہیدوں کو جگہ جگہ خراج تحسین

ٓالہ آباد ستمبر یوم دفاع ،شہداء ملک کی خاطر قربانیاں دینے والے شہیدوں کو جگہ جگہ خراج تحسین شہداء کی آخری آرام گاہوں پر متعلقہ اداروں کے سنیئر افسران سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات کی حاضری ساتھ پرچم کشائی بھی کی گئی ۔ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی پر ریلیوں کا انعقاد بھی کیا گیا ،

(تفصیل کے مطابق ) نواحی قصبہ بھیڑ سوہڈیا ں میں نائیک امجد بھٹی والدین کا لخت جگر وزیر ستان میں ملک کے دفاع اور آن شان کی خاطر شہید ہوگیا تھا ضلع قصور کے قصبہ بھیڑ سو ہڈیاں کے رہائشی نائیک امجد بھٹی کے والدین نے بتایا کہ وطن عزیز کی خاطر لڑنے پر ہمارا بیٹا جام شہادت نوش کرگیا ہمارے اوپر اللہ پاک کی طرف سے یہ احسان ہوا کہ ہمارا بچہ شہادت کے رتبے پر فائز ہوا ہم اپنے سینکڑوں بیٹے اپنے ملک کی خاطر قربان کرنے کو تیار ہیں ہمارا پیغام ہے سب پاکستانیوں کو کہ آئیں اور اپنے ملک کی محبت پر ملک دشمن عناصر کا مقابلہ کریں شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے بھیڑ سوہڈیاں کے رہائشی اپنے لواحقین کا سر فخر سے بلند کرنے والے امجد علی شہید کی قبر پر پاک آرمی کے اعلیٰ افسران سمیت جوانوں نے حاضری دی ساتھ یوم دفاع کے حوالے پر پرچم کشائی کی پرچم کشائی کی تقریب میں علاقہ بھر سے سیاسی و سماجی شخصیات سمیت اسٹوڈنٹ نے شرکت کی ۔ پاک آرمی کے جوانوں نے نائیک امجد علی شہید کے گھر جا کر ان کے اہلخانہ کو خراج تحسین پیش کیا ۔ اس موقع پر کرنل عبدالعزیز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر افواج پاکستان کے ساتھ پوری قوم شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ سرحدوں کی پاسداری پر جام شہادت نوش کرنے والے شہداء کے لواھقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔
میاں عمر حنیف آرائیں
جرنلسٹ پاور پلس نیوز قصور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں