5

بھارت مقبوضہ کشمیر اور آسام میں انسانی حقوق کی پاسدار ی اور تحفظ یقینی بنائے ،اقوام متحدہ کی اپیل

نیویارک (نمائندہ خصوصی) یواین انسانی ہائی کمشنر میچل بیچلیٹ نے کہاہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر اور آسام میں انسانی حقوق کی پابندی اور تحفظ یقینی بنائے ،آسام میں31اگست کی فہرست سے 19لاکھ لوگوں کی اخراج سے بے یقینی پھیلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یواین انسانی ہائی کمشنر میچل بیچلیٹ نے کہا کہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی پابندی اور تحفظ یقینی بنائے ،31اگست کی فہرست سے 19لاکھ لوگوں کی اخراج سے بے یقینی پھیلی ہے ۔ کشمیر میں انٹر نیٹ ، مواصلاات اور پرامن اجتماع پر پابندی پر تشویش ہے ، بھارت کے حالیہ اقدامات سے کشمیریوں کے حقوق پر سخت تشویش ہے۔بھارت میں کریک ڈاﺅ ن اور کرفیو کو فوری ختم کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں خدمات عامہ تک عوام کی رسائی یقینی بنائے ، بھارتی حکومت کے حالیہ اقدامات کے کشمیر پر اثرات پر تشویش ہے ۔

میچل بیچلیٹ کا کہنا تھا کہ بھارت پر زور دیتا ہوں کہ انسانی حقوق کی پاسداری کرے ، بھارت کشمیر میں زیر حراست افراد کے حقوق کی پاسداری کرے اور تحفظ یقینی بنائے ۔مواصلات کی پابندیوں، سیاسی رہنماﺅں اورکارکنان کی گرفتاریوں بھی شدید تشویش ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت آسام میں شہریوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے دخل نہ کرے ،بھارتی حکومت سے پر زور اپیل ہے کہ مطلوبہ عمل میں لوگوں کی شکایات دو ر کی جائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں