4

کشمیر میں جاری ظلم پر پاکستان خاموش نہیں رہےگا،ملیحہ لودھی نے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھادیا

نیویارک(نمائندہ خصوصی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریز کے سامنے کشمیر کا مسئلہ اٹھادیا۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریز سے ملاقات میں ملیحہ لودھی نے انہیں بتایا کہ کشمیر میں صورتحال بتدریج بگڑتی جارہی ہے، 5 اگست کے غیر قانونی بھارتی اقدامات نے کشمیر میں متعدد بحرانوں کو جنم دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے خطے میں امن کو سنگین خطرہ لاحق کردیا ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں کی ہیں، کشمیر میں ایک بڑے انسانی المیہ کے پیدا ہونے کا شدید خدشہ ہے۔ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ کشمیر میں 35 دن سے نافذ کرفیو نے معمولات زندگی کو مفلوج کیا ہے، کرفیو نے پوری وادی کو ظلمت میں دھکیل دیا ہے، بھارتی اقدامات عالمی قوانین اور سلامتی کونسل کی قرادادوں کی واضح خلاف ورزی ہیں۔پاکستان کی مستقل مندوب نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو اپنے’تنازعات سے بچاؤ کی سفارتکاری‘کے ایجنڈے کو کشمیر پر بھی لاگو کرنا چاہیے، اقوام متحدہ کو قانون، انصاف اور انسانی حقوق کا بالادستی کیلئے آواز اٹھانی ہوگی،کشمیر میں جاری ظلم پر پاکستان کبھی خاموش نہیں رہےگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں